راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سانحہ مری پر تین درخواستوں کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ سانحہ مری کی رات 50 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی ، ڈی سی نے لا پرواہی کی ۔
سانحہ مری سے متعلق درخواستوں پر راولپنڈی بینچ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، آر پی او ، سی پی او ، اے سی مری اور چیف ٹریفک آفسر عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کمشنر صاحب بتائے کس کی ذمہ داری تھی ،کیا برفباری کی الرٹ تھی ، کیا آپ نے تحقیقاتی رپورٹ دیکھی ، مسئلہ کب شروع ہوا ۔
کمشنر راولپنڈی نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ دیکھی ہے ، 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب برفانی طوفان آیا ،پانچ تاریخ کو محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا تھا ، ہماری 29 میں سے 16 مشینیں آپریشنل تھیں ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سردیوں میں مری کے لئے کوئی ایس او پیز ہیں ؟، ہم ایک سانحے کے بعد دوسرے کا انتظار کیوں کرتے ہیں ؟، یہ آرمڈ فورسز کا کام نہیں کہ آکر ٹریفک چلائیں ، سانحہ مری کے وقت ضلعی ایمرجنسی کمیٹی کہاں تھی ، مری کے ہوٹل کون ریگولیٹ کرتا ہے ، مری میں پچاس سے اٹھ یل فی گھنٹہ رفتار سے ہو چلی ، ڈی سی صاحب آپ نے لاپروائی کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ موسمیات نے مری میں تیز برفباری کی پیشوئی کی تھی ، برفانی طوفان کی نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…