پاکستان

قومی اسمبلی میں اپنی ہی جماعت پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی کے نور عالم خان نے ایک اور پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے نور عالم خان نے کہا کہ میں پچھلے 3 سالوں سے میں پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں مسائل اٹھا رہا ہوں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نور عالم خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی پرواہ نہیں جنہوں نے انہیں ووٹ دیا ، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم غلام ہیں اور آواز نہیں اٹھائیں گے ،وہ غلطی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں