درد کا نظام نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

(قدرت روزنامہ)حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ درد کا نظام نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال ، تعلیم اور میٹرنٹی ہوم سب بلدیاتی حکومت کے پاس تھے ، برساتی نالوں کی مرمت اوردیکھ بھال بھی بلدیات کے پاس تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت 2001 کے بجائے 1972 کا بلدیاتی قانون لے آئی ہے ، 1972 کا بلدیاتی قانون 2001 سے زیادہ اختیارات دیتا ہے ، سندھ حکومت ذوالفقارعلی بھٹوکا قانون لے آئے ، سندھ حکومت اختیارات اپنے پاس رکھنے کیلئےمختلف بہانے کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ درد کا نظام نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے ، سندھ حکومت نے کے فورمنصوبہ17سال میں مکمل نہیں کیا ، سندھ حکومت ماسٹرپلان کا اختیار بلدیات کو دینےکو تیارنہیں ، وڈیرہ شاہی کی لوٹ مارکی وجہ سےعوام کوحقوق نہیں مل رہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ماسٹر پلان کا اختیاربھی اپنے پاس رکھ لیا ، ماسٹرپلان،بلڈنگ ریگولیشن و دیگراختیارات بلدیات کے پاس تھے ، 1972 کے ٓرڈیننس میں کراچی کومیٹروپولیٹن شہرقرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہرکے بلدیاتی اداروں کی بحالی ہمارامسئلہ ہے ، جماعت اسلامی کا دھرنا اہمیت اختیارکرچکا ہے ، دھرنے سے ایک بارپھرامید کی کرن جاگ گئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

5 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

20 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

24 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

35 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

45 mins ago

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی…

1 hour ago