محمد حسنین نے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیدیا، رپورٹ کب آئے گی؟

لاہور(قدرت روزنامہ)بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر محمد حسنین کا بائیو مکینک لیب ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے جس کی رپورٹ 14 دن میں موصول ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹی 20 لیگ بی بی ایل کے پہلے سیزن میں شاندار آغاز کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا گزشتہ روز امپائرز کی جانب سے باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا جس پر قومی فاسٹ باؤلر نے تین گھنٹے تک لمز یونیورسٹی میں قائم بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا۔
محمد حسنین پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ میں شریک ہوئے تھے اور سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں تباہ کن باؤلنگ کی، اور ایک ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجموعی طور پر وہ 5 میچز کھیل کر 7 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کیخلاف میچ کے دوران محمد حسنین کی ایک باؤنسر کے بعد موئسز ہینریکس نے انہیں طنزیہ انداز میں کہا تھا ’نائس تھرو میٹ‘، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کے باؤلنگ ایکشن کی طرف امپائرز کی توجہ کس نے دلائی۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کسی باؤلر کا بازو 15 ڈگری سے زیادہ خم کھائے تو اس کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے اور اگر کسی باؤلر کا ایکشن غیر قانونی ثابت ہو جائے تو اسے درست کرنے تک باؤلنگ سے روک دیا جاتا ہے۔
محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد 19 جنوری کو آسٹریلیا میں ان کا ٹیسٹ ہونا تھا مگر اس سے قبل ہی وہ وطن واپس آ گئے جس کے باعث انہوں نے لاہور میں موجود آئی سی سی سے منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا۔

Recent Posts

ایسے مرد بھی ہیں جو صرف حوصلہ شکنی کرتے ہیں؛ فلم ہیرامنڈی کی اداکارہ کی شوہر پر تنقید

ممبئی(قدرت روزنامہ)نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلم ہیرا منڈی میں وحیدہ کا کردار نبھانے…

36 mins ago

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے کروڑوں کا سامان چوری، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے مال خانہ سے…

45 mins ago

راولپنڈی؛ کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محلہ اکال گڑھ میں کرائے کا مکان دیکھنے آئی چار بچوں کی ماں…

53 mins ago

نیپرا نے کے الیکٹرک کو بہترین کارکردگی والی کمپنی قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا نے کے الیکٹرک کو بہترین کارکردگی والی کمپنی قرار دیدیا۔ ہیلتھ…

1 hour ago

وزیرداخلہ کا سمندرپار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس

لندن(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا…

2 hours ago

لاہور؛ خواتین ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگنے کا انکشاف، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں قائم غزل ہاسٹل میں خواتین کے ہاسٹل میں…

2 hours ago