اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورونا سے متاثر ہونے والی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت نازک ،ڈاکٹرز نے دعاؤں کی اپیل کردی۔ معروف کلوگارہ گزشتہ ہفتے سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ہفتے کے روز اُن کے معالج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں
اس لیے انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا ہوا ہے۔ ڈاکٹرصمدانی نے مزید بتایا کہ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے، عمر اور صحت کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر صمدانی نے مداحوں سے بھی لتا منگیشکر کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ لتا منگیشکر کو 11 جنوری کو کورونا مثبت آنے اور طبیعت بگڑنے کے سبب ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کرلیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر 2024…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق اہم دستاویز دستخط کرکے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…
پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…