الیکشن کمیشن کا ایک بار پھر ای وی ایم کے استعمال پر خدشات کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر خدشات کا اظہار کردیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ خدشہ ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہوسکتی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا جائزہ لے۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے تحفظات میں ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات میں پولنگ عمل کے دوران ای وی ایم ہیک اور جام ہوسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اوراپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ای وی ایم کا کسی بھی الیکشن میں تجربہ کیے بغیر عام انتخابات کرانا ناقابل فہم تصور کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 15مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی نتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا ، پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں۔ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہںی کرنے دیا، اداروں کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ ارکان اسمبلی اور وزرا وہ کام کررہے ہیں جو بلدیاتی اداروں کا کام ہے ، وہ کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago