لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کر دیں ۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت نے نوازشریف کو لندن سے واپس لانے کے لیے دو مختلف ٹریکس پر عملی کام شروع کر دیا ہے۔ایک طرف برطانیہ سے ملزموں کے تبادلے کے معاہدے پر سر توڑ کوششیں کر رہی ہے جو آخری مرحلے میں بتائی جاتی ہے جب کہ دوسری طرف پنجاب حکومت سے نوازشریف کی بیماری کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
ڈاکٹروں کی یہ رپورٹ شہباز شریف جو کہ نوازشریف کے ضامن ہیں، کی نااہلی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ شہباز شریف کی طرف سے پیش کیے گئے ضمانت نامہ کے مندرجات غلط تھے،اپنے بھائی کی واپسی کے لیے دو ہفتے کا جو وقت لیا تھا وہ اس میں انہیں واپس لانے میں ناکام رہے۔
پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق مہیا کیے گئے دستاویزات کو ناکافی قرار دیا ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کی صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط و کتابت ہے۔ خطوط کے ساتھ کہیں پر کسی مستند ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے کون سے ٹیسٹ کب ہوئے اور کیا سامنے آیا، رپورٹس موجود نہیں جب کہ پلیٹس لیٹس، بون میروٹیسٹ سمیت دیگر میڈیکل ایشوز کی رپورٹس بھی موجود نہیں۔بورڈ کا کہنا تھا کہ مستند میڈیکل رپورٹس کے بغیر کیسے کسی سے متعلق رائے دے دیں۔ خط و کتابت میں مریض کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…