1999 میں نوازشریف کے وکیل اعتزاز احسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئرقانون دان اعتزاز احسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا 1999 میں نوازشریف کا وکیل تھا ، نوازشریف کہتے تھے لڑیں گے مریں گے لیکن وہ ڈیل کر کے ملک سےبھاگ گئے۔تفصیلات کے مطابق سینئرقانون دان اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے بات چیت چل رہی ہوتی ہے، ن لیگ کی سیاست ہے ، کبھی خود کو کبھی ڈیل سے الگ نہیں کرتے، جیل میں ہوتےہیں اورمشرف سمیت کئی طاقتوں سے بات چل رہی ہوتی

ہے، سعودی حکمراں ،لبنان کی حراری فیملی سےبات کررہےہوتےہیں۔اعتزازاحسن نے بتایا 7اکتوبرکوکلثوم بی بی نےمجھ سےآکرکہانوازشریف کہتےہیں لڑمرو، کلثوم نوازکےمطابق نوازشریف کہتےہیں جدوجہد کو تیزکرو، 9 اکتوبر کی شام کو مجھ فون آنا شروع ہوئے کہ نوازشریف جارہےہیں، میں نےان سےکہانوازشریف کہیں نہیں جارہے۔سینئرقانون دان کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم دو دن کیس کی تیاری میں لگے رہے،شریف برادران کےجانےکافیصلہ اچانک تونہیں ہواہوگا۔ ویزا ،ٹکٹ یہ سب چیزیں پہلےسےکرنی پڑتی ہیں۔ میں نوازشریف کاوکیل تھا اوران کےجانےکا مجھے ہی نہیں پتہ تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت مجھے کہا گیا نوازشریف کہیں نہیں جارہے، اگلےدن اخبارمیں تصویرچھپی ہے نوازشریف اورکلثوم بی بی جارہےہیں، اسی تصویر کے نیچے میری خبرلگی ہوئی تھی کہ نوازشریف کہیں نہیں جارہے۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورن لیگ آج بھی فرمانبردارہے، شاہدخاقان نےکہاہمارےکندھوں پرہاتھ رکھ دو، واضح کہاگیاوہاں سےہاتھ اٹھاؤ اوریہاں پررکھو۔سینئرقانون دان نے کہا کہ نوازشریف نے1999میں آرمی چیف کا جہازہی قبضے میں لے لیا تھا، نوازشریف نےعدالتوں میں جودستاویزپیش کیں وہ جعلی تھیں، جس دن ارشدملک کی ویڈیو آئی اسی دن کہا تھا، عدالت میں پیش کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست برداشت نہیں کرتی کہ سابق وزیراعظم وعدہ کرکے ملک سےجائے پھر واپس نہ آئے۔ اب نوازشریف کےاقتدارمیں آنےکی بات میرے لیے انوکھی بات ہوگی، نون لیگ تتر بتر ہوچکی۔لانگ مارچ کے حوالے سے اعتزازاحسن نے کہا کہ مولانا نے تو 23مارچ کااعلان کیا،بلاول نےپہلےہی اعلان کردیا ، لانگ مارچ سےحکومت گرانااتناآسان نہیں ہے ، میرےخیال میں عمران خان کےپی میں دوبارہ حکومت کرلے گا۔سینئرقانون دان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سےحکومت گرانااتناآسان نہیں ہے، نوازشریف ججزبحالی تحریک میں بھی باہرنکلتےہی نہیں تھے، جی پی اوچوک پر نواز شریف کا انتظارکرتے رہے.بلاول سے متعلق انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹونوجوان شریف خاندان سے آگے نکل گیا ہے اور بہت تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔عمران خان سے متعلق اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کا امکان کم ہے گیا تو اپنی غلطی سے جائے گا۔فارن فنڈنگ کیس کے بارے سینئرقانون دان نے کہا فارن فنڈنگ کیس کی زدمیں تمام جماعتیں آئیں گی، پولیٹیکل ایکٹ 1961کوکسی نےبھی سنجیدگی سےنہیں لیا، میرا خیال ہے فارن فنڈنگ معاملے پر قانون سازی ہوگی۔

Recent Posts

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

8 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

12 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

24 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

29 mins ago

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک…

32 mins ago

شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں, مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی…

41 mins ago