شکریہ عمران خاں ، بیویوں کو اپنے شوہروں پر اب شک نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ ۔۔ حامد میر کا مہنگا ئی پر دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اجمل جامی کے کالم کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکریہ عمران خان ، بیوی کو اپنےشوہر پر اب شک نہیں کرنا چاہیے . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں سینئر اینکر پرسن حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’شکریہ عمران خاں ، بیویوں کو اپنے شوہروں پر اب شک نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے اور مہنگائی نے دوسری شادی مشکل کر دی ہے .

قبل ازیں اجمل جامی نے اپنے کالم ٹویٹر پر شیئر کیا تھا

جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ "شادی، شک اور مہنگائی . . . ایک طویل غیر حاضری کے بعد پیش خدمت ھے خاکسار کی تازہ "کالم کہانی" .

. .

متعلقہ خبریں