بابر اعظم نویں نمبر پر برقرار،شاہین آفریدی کی ترقی، ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم نویں نمبر پر برقرار،شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر آگئے . آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں، بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے .

پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے . آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے اور ٹریوس ہیڈ 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے ہیں،کپتان بابر

اعظم رینکنگ میں 9ویں نمبر پر برقرار ہیں . پلیئرز رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں،بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے . جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بولنگ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے حسن علی کا ٹیسٹ رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے .

. .

متعلقہ خبریں