ن لیگ اور پی ٹی آئی ملتان کے عہدیداروں کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ملتان کے عہدیداروں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، مسلم لیگ ق کی قیادت نے پارٹی شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول بہت ضروری ہے، پارٹی کارکنان اثاثہ ہیں، انہیں تنہا چھوڑیں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف ملتان کے عہدیدار شوکت علی قریشی اور ن لیگی سینئر رہنما ڈاکٹر متین احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ق لیگ پنجاب کے سینئرنائب صدرمخدوم بابرعلی بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک سیاسی اور مہنگائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ملتان کے عہدیداروں نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ ق کی قیادت نے پارٹی شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول بہت ضروری ہے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کے سفر کو تیزکرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس، پٹرولنگ پوسٹیں، مفت ادویات، کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی پر زرعی ٹیکس کی معافی، ٹیوب ویل کا آدھا بل ادا کرنا ہمارے کامیاب منصوبے ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے، فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں، مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے، مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو پھر وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں گے؟ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے، آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

28 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago