دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک میں شامل سورہ رحمان دبئی میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

دبئی(قدرت روزنامہ) دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے میں شامل سورہ رحمان کی دبئی ایکسپو2020 میں پاکستانی پویلین میں نمائش کی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی پویلین میں پیش کی جانے والی سورہ رحمان دنیا میں سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے کا حصہ ہے۔ چودہ سوسال سے زائد کی اسلامی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سورہ رحمان کے الفاظ ایلمونیم اورسونے سے تحریر کئے گئے ہیں ۔

یہ اپنی نوعیت کا واحد پروجیکٹ ہے جس میں حروف تحریر کرنے کے لئے انک یا کلر کے بجائے گولڈ اورایلمونیم کا استعمال کیا گیا ہے۔سورہ رحمان 6 صفحات پرمشتمل سورہ رحمان کے پہلے 2 صفحات پر5 لائنیں جبکہ دیگرصفحات پرہرصفحے پر10 لائنیں ہوں گی۔سورہ رحمان پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام نے تحریر کی ہے۔سورہ رحمان 24 جنوری کو پاکستانی پویلین میں پیش کی جائے گی جس کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیربرائے کامرس اورسرمایہ کاری عبدالرزاق داد، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر،سفارتکار اوردیگراہم شخصیات شرکت کریں گی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

38 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

44 mins ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

1 hour ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

1 hour ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

1 hour ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago