نوازشریف کو جب اشارہ ملے گا تو پیدل پاکستان آ جائیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ حکومتی نورتنوں نے تو ریکارڈ ہی توڑ دیا ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ میری نظر میں جس نے منی بجٹ منظور کرانا تھا انہوں نے کرایا،جب بھی مسئلہ آتا ہے تو عمران خان اپنے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیتے ہیں،نوازشریف کی واپسی کا شوشہ چھوڑا گیا۔
نوازشریف بھی آنا نہیں چاہتے ،انہیں جب اشارہ ملے گا تو پیدل آ جائیں گے،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہوتے ہی پی ٹی آئی کا 80 فیصد صفایا ہو جائے گا۔یہاں واضح رہے کہ صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15مئی 2022ء کو منعقد ہوں گے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مقامی سطح پر بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کام کرانے کی ذمہ داری ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی نہیں ہوتی بلکہ مقامی نمائندوں کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے متعدد مسائل کے باوجود مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کئے اورخیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میئر کے عوام کی جانب سے براہ راست انتخابات کی تجویز سمیت کئی اصلاحات متعارف کراوئی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کو مضبوط کرنے کیلئے یہ تجویز بھی ایکٹ میں شامل کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی حکومت بلدیاتی حکومت کو ختم کر دے تو الیکشن کمیشن 90سے 120دن کے اندر اگلے انتخابات کروائے۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کیلئے حلقہ بندیاں 25سال تک کرنے کی تجویز بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوں گے۔ انہوں نے ڈپلومہ کے اجراء پر ڈاکٹر ارم خالد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے سوسائٹی میں آگاہی پیدا ہوگی اور لوکل باڈی سسٹم کو فروغ ملے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ تین برسوں میں سماجی و قتصادی مشکلات کے سد باب کیلئے کئی پروگرامز متعارف کراوئے ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

2 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

6 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

11 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

16 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

17 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

22 mins ago