کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کسی اہم شخصیت کی اسٹیبلشمنٹ کی کسی طاقتور شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی، نواز شریف کا فیصلہ ہے ملک کو فوری اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے،ملک کی ضرورت ہے کہ لوگوں کے سر سے ہاتھ ہٹ جائیں، جب تک یہ ہاتھ رہیں گے ملک میں سیاسی نظام نہیں چل سکتا، اسٹیٹ بینک کے بل کیلئے عددی برتری ٹیلیفون کالز کے ذریعہ پوری کی گئی.
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ادارے غیرجانبدار رہے، کیا ادارے قومی سطح پر بھی غیرجانبدار ہیں یہ بات بحث طلب ہے۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔پروگرام میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور بھی شریک تھے۔حسان خاور نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت شور کم مچاتی اور کام زیادہ کرتی ہے، پنجاب حکومت کی ساڑھے تین سال کی کارکردگی اب لوگوں کی رائے میں سامنے آرہی ہے۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…