پاکستانی نوجوان آخری مرحلے میں پہنچنے کے بعد پانچواں نمبر حاصل کرسکے جبکہ چین کے لیجون چن، کولمبیا کے لوئس جویئر موسکوئیرا لوزانو اور اٹلی کے مرکو زینی نے بالترتیب گولڈ، سلور اور برونز میڈل حاصل کیے . مزید پڑھیں: ‘آپ پر فخر ہے’، ویٹ لفٹر طلحہ اولمپک میں ناکامی کے باوجود ہیرو بن گئے پاکستانی شائقین کو اس وقت گولڈ میڈیل کی اُمیدیں تھیں جب وہ کلین اینڈ جرک کے دوران سب سے آگے تھے تاہم وسائل کی عدم موجودگی کے باعث طلحہ طالب اس زبردست کوشش پر عوام کے ہیرو بن گئے اور گزشتہ روز سے ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے . طلحہ طالب کو جہاں عوام سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی وہیں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی ان کی کوششوں کو سراہا . ماہرہ خان اداکارہ ماہرہ خان نے طلحہ طلب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’آپ ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں‘ . عاصم اظہر گلوکار عاصم اظہر نے لکھا کہ گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں، آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے . حرا مانی اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں طلحہ طالب کی تصویر شیئر کی اور پوری قوم کی جانب سے طلحہ طالب کو اولمپک کے لیے کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان کے نوجوان ویٹ لفٹر طلحہ طالب گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس میں معمولی فرق سے گولڈ میڈل جیت نہ سکے لیکن پاکستان کے عوام کی جانب سے ان کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے اور اب شوبز شخصیات بھی ان کی تعریف کررہی ہیں .
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ طلحہ طالب ٹوکیو اولمپکس میں 67 کلو کی کیٹگری میں حصہ لے رہے تھے اور گر کر پوڈیم سے باہر نکلنے کے آخری مرحلے تک گولڈ میڈل کی دوڑ میں شامل رہے .
متعلقہ خبریں