سردیوں میں پستہ کھائیں صحت مند زندگی پائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سردی کے موسم میں جہاں ڈھیروں میوہ جات دستیاب ہوتے ہیں وہیں مزیدار پستہ ہر ایک کوسب سے زیادہ پسند ہوتا ہے۔
سردیوں کے موسم میں نمک لگے ہوئے پستے کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے پستہ نہ صرف جسمانی قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ خون بھی صاف کرتا ہے، کھانسی میں مفید ہے، بلغم کو صاف کرتا ہے اور مٹھی بھر پستے روزانہ کھانے سے امراض قلب کے خطرے سے بھی کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
ایک سو گرام پستے کی گری میں 500 پلس حرارے ہوتے ہیں پستے غذائیت سے بھرپور اور ذائقے میں بہترین ہوتے ہیں آیئے مزیدار پستے کے حیران کر دینے والے فوائد بھی جان لیتے ہیں۔
جدید طبی تحقیق کے مطابق دن میں معمولی مقدار میں پستہ کھانے کی عادت انسان کو دل کی بیماری سے دور رکھ سکتی ہے، پستہ خون میں شامل ہو کر خون کے اندر کولیسٹرول کی سطح کو کم کر دیتا ہے، ساتھ ہی یہ خون کو مضر اجزاء اور مادوں سے پاک بھی کرتا ہے۔

اگر آپ بتائے گئے چند طریقوں سے پستے کا استعمال کریں تو بےشمار فوائد حاصل کر سکیں گے۔

پستہ استعمال کرنے کے چند گھریلو طریقے

پستے کا ایک مخصوص مقدار میں استعمال معدہ کے نظام کو درست کرتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے ساتھ ہی جگر کے لئے بھی مفید ہے۔

پستہ کے چھلکے کا سفوف بنا کرروزانہ صبح وشام چار ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو معدہ، انتڑیوں، دل، جگر اور دانتوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ نزلہ، زکام، درد سر، کمر درد اور جسمانی کمزوری کی صورت میں پستے کو مکھن میں ملا کر کھانے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے درد ختم ہو جاتا ہے۔

پستوں کے باقاعدہ استعمال سے دل کی دھڑکن بہتر اور بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے۔وبائی امراض سے بچنے کے لئے پستے اور مصری کو برابر مقدار میں پیس کر کھانے سے وبائی امراض سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔پہاڑی علاقوں میں رہنے والی خواتین کے بال بےحد خوبصورت لمبے اور گھنے ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بالوں کو بڑھانے اور ملائم کرنے کے لیے پستہ کا تیل استعمال کرتی ہیں۔

پستہ دل و دماغ کی صحت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ حافظے میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
پستہ اگر چینی یا مصری کے ساتھ کھایا جائے تو جسم سے زہریلے مادوں کو دور کرتا ہے۔یرقان جیسے جان لیوا مرض میں پستہ کا استعمال بے حدمفید ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago