متوسط طبقے کے افراد کیلئے اپنی گاڑی حاصل کرنا آسان ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) متوسط طبقے کے افراد کیلئے اپنی گاڑی حاصل کرنا آسان ہوگیا، حکومت نے پہلی مرتبہ گاڑی خریدنے والوں کیلئے مراعات کا اعلان کر دیا، صرف 20 فیصد ادائیگی پر گاڑی مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ آنے والے وقت میں گاڑیوں کی لیز کا طریقہ کار آسان کریں گے، یہ سیکٹر ساڑھے 3 سو ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، جو شخص گاڑی خریدنا چاہتا ہے گاڑی اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہو گی، مینو فیکچررز گاڑی دینے میں تاخیر کرے گا تو اس پر جرمانہ ہو گا، چھوٹی گاڑی کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار کم ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ 24-2023ء تک گاڑیوں کا ٹارگٹ 5 لاکھ تک لے جائیں، پہلی بار گاڑی خریدنے والے کو مراعات ملیں گی، آنے والے وقت میں ماہانہ لیز کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، آٹو سیکٹر پر لازمی کیا جائے گا کہ درآمد کا کچھ حصہ برآمد کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو سیفٹی فیچرز دنیا میں ہیں وہی یہاں کی گاڑی میں ہوں گے، اس ملک میں اون منی کا مسئلہ ہے، آٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی لا رہے ہیں، آٹو پالیسی منظوری کے لیے اگست کے شروع میں کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

خسرو بختیار نے یہ بھی کہا کہ پرزوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی جاری رہے گی، اس سال گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ تک لیجانے کا ادارہ ہے گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو ملا کر پونے چار لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک دو روز میں ہو جائے گا۔گاڑیوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہو گی تو قیمتیں کم ہونگی۔آٹو سیکٹر میں تین لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی۔
اس سال چھبیس لاکھ موٹر سائیکل بنے۔آئندہ سال تیس لاکھ تک موٹر سائیکل کی پروڈکشن ہو گی۔ پہلی مرتبہ گاڑی خریدنے والے کیلئے ڈائون پیمنٹ بیس فیصد کر دی گئی ہے گاڑی کی لیز کے طریقہ کار کو بھی آسان کریں گے،آٹو پالیسی کے مطابق کمپنیوں کو ایکسپورٹس بھی کرنا ہو گی قیمتیں نیچے آنے سے گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھے گی گاڑی وہی بک کروا سکے گا جو گاڑی اپنے نام پر رجسٹر کروائے گا گاڑیوں کی ان لائن بکنگ ہو گی۔
گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اب کمی ہو گی۔خسرو بختیارنے کہا کہ نئی پالیسی آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی ہیجو گاڑی خریدے گا اسے اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا ہوگی اگر آن کا سلسلہ چلتا رہا تو جرمانے کی رقم بڑھائیں گیاب ہمارا فوکس گاڑیوں کی کوالٹی بھی بہتر کی جائے ہم چاہتے ہیں گاڑیوں میں عالمی معیار کے مطابق سیفٹی فیچرز ہوں۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے، گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو ڈیمانڈ بڑھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر میں 3 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، اس سال 26 لاکھ موٹر سائیکلیں بنیں، اگلے سال 30 لاکھ موٹر سائیکلیں بنیں گی، موٹر سائیکلیں بننے سے 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

23 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

30 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

37 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

1 hour ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

7 hours ago