عمران خان کی جگہ وزیر اعظم بننے کی خبریں ، اسد عمر نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کا متبادل ہوں نہ ہو سکتا ہوں،ن لیگ میں ووٹ صرف نواز شریف کا اور پی ٹی آئی میں عمران خان کا ہے۔ حکومت کے جانے کی خبریں چائے کی پیالی میں طوفان کے سوا کچھ نہیں، وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وراثتی پارٹیاں ہیں، مہنگائی پاکستان میں ہی نہیں عالمی سطح پر بھی ہے۔نجی ٹی وی سے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نون

لیگ میں ووٹ صرف نواز شریف کا اور تحریک انصاف میں عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں کسی بھی حکومت کی گارنٹی نہیں ہوتی، پی ڈی ایم کی پہلی تحریک پیالی میں طوفان ثابت ہوئی تھی، کوشش کی جا رہی ہے طوفان کو واپس پیالی میں لایا جائے، نواز شریف نااہل اور بیرون ملک ہیں لیکن انہیں پتہ ہے پارٹی نواز شریف کی ہے، اس بات کا علم شہباز شریف کو ہے جو پاکستان میں ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ ہوتے تو سیاست میں نہ آتا، پی ٹی آئی میں کوئی بھی عمران خان کی لیڈرشپ پر سوال نہیں اٹھا سکتا، ایسا کوئی کیس نہیں دیکھا کہ عمران خان کی لیڈر شپ کو چیلنج کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو پڑے، ن لیگ، اے این پی، پیپلزپارٹی سے زیادہ پی ٹی آئی نے تحصیلیں جیتیں، تینوں جماعتیں پہلے بھی خیبرپختونخوا میں حکومت بناچکی ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں وہ نتائج نہیں ملے جس کی ووٹرز اور ورکرز کو امید تھی، پشاور میئر کا الیکشن جیتنے والے امیدوار کو 61 ہزار ووٹ پڑے، پشاور سے رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے 97 ہزار ووٹ لیے، مہنگائی کی وجہ سے دوسری پارٹی کا ووٹ بینک بھی زیادہ نہیں ہوا، مہنگائی کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی وراثتی پارٹیاں ہیں، مہنگائی پاکستان میں ہی نہیں عالمی سطح پر بھی ہے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ سخت ہوگا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

6 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

18 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

24 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

30 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

39 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

45 mins ago