حکومت ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح کے لیے کام کررہی ہے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح کے لیے کام کررہی ہے . وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں .


انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے ، یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں ، منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے .
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نا دی ، پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا . وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت ان منصوبوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کرے .

. .

متعلقہ خبریں