پنجاب میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی میں اربوں کے نئے منصوبے شروع کریں گے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 15مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا جبکہوزیراعظم عمران خان نے صوبے کے 5 شہروں لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، گوجرانوالا اور ملتان میں اربوں روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پانچوں شہروں کے ممکنہ میئرز کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں ۔

ادھرعمران خان نے کہا ہے کہ سرخ فیتہ ہمارے ملک میں بہت بڑا مسئلہ ہے، ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک نیچے آیا‘حکومت اسمال اینڈ میڈیم سیکٹر کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے‘ چھوٹے کاروبار کیلئے قرضے دیئے جا رہے ہیں‘ کاروبار میں رکاوٹیں ڈالنے والے محکموں اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ مانتا ہوں کہ مشکل وقت ہے لیکن تین سال ہم نے بہت محنت کی ہے جس کے اثرات اب سامنے آ رہے ہیں، آنے والا وقت ہماری پالیسیوں کے ثمرات لے کر آئے گا‘ برآمدات اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں‘ ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، ریکارڈ ترسیلات زر ہیں، چار اہم فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے.
مہنگائی کی لہر ساری دنیا میں آئی ہے‘8ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کریں گے‘پوری دنیا میں کورونا کی ایک اور لہر آ رہی ہے تاہم حکومت معیشت، کاروبار کو بند نہیں کرے گی ۔بدھ کو یہاں نیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) پالیسی 2020-21ء کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں میں جنون ہوتا ہے جو زیادہ عمر کے لوگوں میں نہیں ہوتا‘نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔
ایک وقت تھا کہ پاکستان خطہ میں تیزی سے آگے بڑھتا ہوا ملک تھا لیکن پھر ہم اپنا راستہ کھو بیٹھے اور غلط فیصلے کئے جس کے نتیجہ میں ہم زوال کا شکار ہو گئے،بیورو کریسی میں میرٹ کا خاتمہ ہو گیا اور وہ افسران جو پہلے سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دیتے تھے وہ رکاوٹیں ڈالنے لگ گئے۔
روپے پر پریشر اور دنیا میں کوویڈ کی صورتحال کے باعث مہنگائی ہوئی ہے لیکن موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت بھی ہوئی ہے، پاکستان میں موبائل فون بننے شروع ہو گئے ہیں۔مزیدبرآں وزیراعظم کی زیر صدارت شہروں کی ماسٹر پلاننگ سے متعلق اجلاس ہوا
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جن شہروں کیلئے فنڈز جاری ہوں گے ان میں لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، گوجرانوالا اور ملتان شامل ہیں جبکہ وزیراعظم نے پانچوں شہروں کے ممکنہ میئرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات 15 مئی سے شروع ہو رہے ہیں جن کا سلسلہ مئی سے جون تک جاری رہے گا۔پی ٹی آئی مربوط پلان سے بلدیاتی انتخابات میں اترے گی اور پنجاب حکومت 5 شہروں کی ماسٹر پلاننگ کی منصوبہ بندی کرے گی۔ وفاقی حکومت فنڈز کے اجرا میں پنجاب حکومت سے تعاون کرے گی۔

Recent Posts

لیبر ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا…

7 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

19 mins ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

29 mins ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

37 mins ago

کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔ایکسپریس…

46 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

55 mins ago