عامر خان نے کرینہ کیلئے قیمتی ساڑھی کیوں خریدی تھی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب عامر خان اور کرینہ کپور ریاست مدھیہ پردیش میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کرینہ کو تحفہ دینے کے لیے ایک چندیری ساڑھی خریدرہے ہیں، تاکہ ایک ہینڈ لوم ورکر کی طرح مدد کی جاسکے۔ ویڈیو کے دوران عامر خان کی آواز آتی ہے، کیا میں یہ ساڑھی خرید سکتا ہوں؟ جس پر ہینڈ لوم ورکر جواب دیتا ہے کہ ہاں خرید سکتے ہیں۔ اس پر عامر کہتے ہیں کہ میں ساڑھی خریدوں گا کرینہ جی کے لیے۔
بعد ازاں وہ کرینہ کپور سے کہتے ہیں کہ یہ گفٹ ہوگا میری طرف سے آپ کے لیے۔ پھر وہ ہینڈ لوم ورکر سے کہتے ہیں کہ میں آپ کو اس کے 6500 روپے نہیں دوں گا، بلکہ میں آپ کو اس کے 25 ہزار روپے دوں گا، کیونکہ وہ آپ کی مارکیٹ کی قیمت ہے۔
جس کے بعد وہ ورکر کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت اچھا ڈیزائن ہے، ورکر کے مطابق اس نے یہ ساڑھی 15 روز میں تیار کی۔ جبکہ ویڈیو میں کرینہ ساڑھی کو ٹرائی کرتی نظر آرہی ہیں۔ آن لائن صارفین نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد عامر خان کے اس اقدام کو کافی سراہا ہے۔
کرینہ کپور نے بھی اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر ری پوسٹ کیا ہے۔یاد رہے کہ عامر خان اور کرینہ نے اپنی آئندہ آنے والی فلم لعل سنگھ چڈھا کی شوٹنگ گزشتہ برس 2020 میں ختم کی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان حکومت کی بیوروکریسی کے حوالے سے مختلف رویوں اور دوہرے معیار پر عوام میں غم و غصہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بڑے واقعے کے بعد بھی کوئی ایکشن…

44 seconds ago

مغوی طالبعلم کی عدم بازیابی اور بلوچستان حکومت کی بے حسی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طالبعلم منصور کے اغوا کو چار دن گزر چکے…

23 mins ago

پاکستان سے غیر مشروط وفاداری آئین کا جز اور ہمارا اخلاقی فرض ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں جناح الائیٹ اسکول…

39 mins ago

رانا ثناء اللہ نے وی پی این استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی…

40 mins ago

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

43 mins ago

چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی این بند کرنے سے متعلق تہلکہ خیز اعتراف کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں غیرقانونی وی پی…

51 mins ago