ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان پر سے 10 ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ ٹل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو، حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کے درمیان 50فیصد شیئرز پر اتفاق ، پاکستان پر سے 10ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ ٹل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان 50فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا، ڈیل فائنل ہوئی تو پاکستان پر سے 10ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ ٹل جائے گا۔
مطابق ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اورٹھیتھان کمپنی کے درمیان 50فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا، سابقہ معاہدے میں پاکستان کا شیئر صرف 25 فیصد تھا۔اس حوالے سے پاکستان اورٹیتھیان کمپنی کےدرمیان معاہدہ فروری میں طےہونے کا امکان ہے ، اگر ڈیل فائنل ہوگئی تو پاکستان پر سے 10ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ ٹل جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اورٹیتھان کمپنی میں مذاکرات عدالت کے باہر تصفیے کے لیے ہورہے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیتھان کمپنی نے حکومت سے سرمایہ کاری پر قانونی تحفظ مانگ لیا، کمپنی نے مؤقف میں کہا ہے کہ ماضی کی قانونی چارہ جوئی میں جوکچھ ہوا ویسا حادثہ دوبارہ نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ اکسڈ نے 12 جولائی 2019 کو 5.6ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا پاکستان نے5.6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناع لیا تھا ، مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرغیر ملکی بینک میں جمع کرانا تھے، حکم امتناع مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان نے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ میں درخواست دی۔
عالمی بینک کے ایک ٹربیونل نے جولائی 2019 میں پاکستان کی طرف سے ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کے ساتھ کان کنی کا معاہدہ ختم کرنے پر تقریباً چھ ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

48 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago