نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی، بجلی کی قیمت میں کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کمی کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل کے بلوں پر ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں 99 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل کے بلوں پر ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے 76 پیسے بجلی سستی کی تھی، نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مدد میں سستی کی گئی، فروری کے بلوں میں صارفین کو بجلی سستی کا ریلیف منتقل کیا جائے گا۔

لائف لائن اور ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس نفاذ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب گزشتہ روز حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے اور تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے ۔
حکومت نے 100 یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے، 301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 95 پیسے اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ بجلی میں اضافے کے فیصلے سے گھریلو صارفین 20 ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے لیے نہیں مانگا گیا۔ حکومتی درخواست پر نیپرا سماعت 24 جنوری کو کرے گا۔

Recent Posts

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے…

15 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے…

19 mins ago

مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو چلانے کے انداز کا ہے، سابق انگلش کپتان کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی…

1 hour ago

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی موت کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب یونیورسٹی کےگرلز ہاسٹل میں مبینہ خود کشی کرنے والی طالبہ کے والدین…

1 hour ago

چینی وزیر اعظم کا دورۂ پاکستان دوستی کے نئے باب کی شروعات ہے:مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی…

1 hour ago

پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے…

1 hour ago