عدالت نے شریف فیملی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا، مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، عدلیہ کو دباؤ میں لانا ن لیگ کی تاریخ ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، ہماری جنگ مافیا کیخلاف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5 عشاریہ37 فیصد تک پہنچ جانے سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود معاشی ترقی کا 5 عشاریہ 37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کیس پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے ججز کو دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی۔

ن لیگ کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا، عدالت نے شریف فیملی مافدیا کو بےنقاب کردیا ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کرررہی ہے، شریف فیملی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق جج شمیم کا بیان حلفی نوازشریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا۔ مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، ہماری جنگ مافیا کے خلاف ہے ہم مافیا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

5 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

6 hours ago