الیکشن میں ہار کی وجہ غلطیاں ہیں، مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ، پرویز خٹک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن میں ہار کی وجہ غلطیاں ہیں، مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ، پیٹرول، ڈیزل اور دالیں باہر سے آ تی ہیں، وہاں مہنگی ہوں گی تو یہاں پر بھی مہنگی ہوں گی، وزیر دفاع پرویز خٹک کی مہنگائی میں مسلسل اضافے پر وضاحت . تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار کی وجہ اپنی غلطیاں ہیں .


انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ہیں . صوابی میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے عہدے سے نا انصافی نہیں کی . ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی کرپشن بھی نہیں کی . پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ ویلیج کونسل کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹی بنائیں گے .

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل اور دالیں باہر سے آ تی ہیں، وہاں مہنگی ہوں گی تو یہاں پر بھی مہنگی ہوں گی .

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ گھبرانا نہیں، مہنگائی عمرآن خان کی غلطی نہیں ہے . وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ عمران خان غریب عوام کو ریلیف دے رہا ہے . انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے . واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی 23ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے . مئی 2021 کے بعد گزشتہ برس نومبر میں پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈجٹ میں چلی گئی تھی . ادویات، گھی، کوکنگ آئل، ٹماٹر، بجلی چارجز، موٹر فیول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئی تھیں . گزشتہ برس اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 جبکہ نومبر میں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جبکہ اب مزید اضافہ ہو گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں