الیکشن میں ہار کی وجہ غلطیاں ہیں، مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ، پرویز خٹک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن میں ہار کی وجہ غلطیاں ہیں، مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ، پیٹرول، ڈیزل اور دالیں باہر سے آ تی ہیں، وہاں مہنگی ہوں گی تو یہاں پر بھی مہنگی ہوں گی، وزیر دفاع پرویز خٹک کی مہنگائی میں مسلسل اضافے پر وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار کی وجہ اپنی غلطیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ عمران خان نہیں ہیں۔صوابی میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے عہدے سے نا انصافی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی کرپشن بھی نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ ویلیج کونسل کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل اور دالیں باہر سے آ تی ہیں، وہاں مہنگی ہوں گی تو یہاں پر بھی مہنگی ہوں گی۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ گھبرانا نہیں، مہنگائی عمرآن خان کی غلطی نہیں ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ عمران خان غریب عوام کو ریلیف دے رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی 23ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مئی 2021 کے بعد گزشتہ برس نومبر میں پہلی بار مہنگائی ڈبل ڈجٹ میں چلی گئی تھی۔ ادویات، گھی، کوکنگ آئل، ٹماٹر، بجلی چارجز، موٹر فیول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئی تھیں۔گزشتہ برس اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 جبکہ نومبر میں مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جبکہ اب مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

59 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

1 hour ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

1 hour ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

1 hour ago