فیس ماسک پہن کر لوگ زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں،تحقیق میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس ماسک پہن کر لوگ زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں حیران کن طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ مرد اور خواتین دونوں ماسک پہننے کی وجہ سے زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔تحقیق میں کہا گیا کہ سرجیکل ماسک سے ڈھکا ہوا چہرہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ دلکش سمجھا جاتا تھا۔کارڈف یونیورسٹی کے اسکول آف سائیکالوجی کے ایک طالبعلم اور چہروں کے ماہر ڈاکٹر مائیکل لیوس نے کہا

کہ یہ تحقیق جب کورونا وبا کے پھیلنے سے پہلے کی گئی تھی تو اس وقت زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ فیس ماسک چہرے کی کشش کو کم کرتا ہے کیونکہ یہ بیماری سے وابستہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیق سے یہ جانچنا چاہتے تھے کہ کیا کورونا کے بعد لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوا، جب سے چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا معمول بن گیا ہے ، اس کے علاوہ ہم یہ بھی دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا ماسک کی کوئی خاص قسم کا کوئی اثر ہوتا ہے؟انہوںنے کہاکہ ہماری تحقیق سے معلوم ہوا کہ جب چہرے کو میڈیکل فیس ماسک سے ڈھانپ لیا جائے تو وہ چہرے سب سے زیادہ پرکشش سمجھے جاتے ہیں۔لیوس نے کہا کہ وبائی مرض نے لوگوں کی نفسیات کو بھی بدل دیا ہے کہ وہ کس طرح ماسک پہننے والوں کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جب ہم کسی کو ماسک پہنے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہم یہ نہیں سوچتے کہ وہ شخص بیمار ہے بلکہ یہ سمجھتے کے یہ تو اب معمول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ماسک لوگوں کو زیادہ پرکشش اس لیے بناتے ہیں کیونکہ لوگوں کی توجہ اب براہ راست ان کی آنکھوں پر پڑتی ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

1 min ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

12 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

21 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

38 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

53 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

1 hour ago