مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرکے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت جے یو آئی بنائے گی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نواب اسلم رئیسانی کی شمولیت سے جے یو آئی مزید مضبوط ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے ،مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی جس میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضیٰ ، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ایم این اے مولانا کمال الدین بھی شریک تھے ۔
سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا،نواب اسلم رئیسانی آئندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جے یوآئی میں شامل ہوں گے ۔ اسلم رئیسانی نے کاہکہ بلوچستان میں آئندہ جے یوآئی حکومت بنائے گی، جے یوآئی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ لوگ نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، نواب صاحب آ پ کی شمولیت سے جے یوآئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی۔
علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے رضا کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے دھماکے میں جابحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوںنے کہاکہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، جمعیت علماء اسلام کے رضا کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

2 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

14 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

27 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

39 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

46 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

56 mins ago