گولڈن ویزا کی حامل پاکستانی فیملی کا دبئی تک خالی جہاز میں سفر کیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والی فلائٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ نے اپنے تین بچوں کے ساتھ تقریباً خالی جہاز میں سفر کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ امارات کی جانب سے دس سالہ گولڈن ویزا کے حامل اس پاکستانی خاندان کے لیے یہ ویزا لائف لائن ثابت ہوا اور گلف ایئر کا یہ 300 نشستوں والا بوئنگ 777 جہاز عید الضحیٰ کی وجہ سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوا۔

ڈاکٹر سید نادر علی جو کہ دبئی کے ایک اسپتال میں تعینات ہیں انھیں اوائل جون میں اپنی بیمار والدہ کی عیادت کے لیے کراچی آنا پڑا تھا۔

انکا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا نے ہمیں یہ اعتماد دیا تھا کہ ہم فلائٹ معطلی کے اس دور میں بھی پاکستان جاسکیں گے، میرے بہت سارے ڈاکٹر دوست پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور گولڈن ویزا نہ ہونے کی وجہ سے انھیں انتظار کرنا پڑیگا۔

پہلے تو ہم پریشان تھے کہ رسک لیں کہ نہیں۔ پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ چلنا چاہییے اور ہم خوش ہیں کہ ہم نے اپنی والدہ کی عیادت بھی کی اور واپس بھی آگئے۔

Recent Posts

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

6 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

13 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

37 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago