آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر قطرپہنچ گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 2روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں افغان امن عمل، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ، آرمی چیف نے کہا کہ باہمی تعلقات دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع ڈاکٹرخالد بن محمداور قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی ، سکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان مفاہمتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہا، قطر ی سیاسی و عسکری قیادت نے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہوئے ہیں۔باہمی تعلقات وقت کے ساتھ دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں، باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Recent Posts

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

3 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

10 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

34 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago