سانحہ مری کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ڈی ایم اے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ  نے این ڈی ایم اے قوانین پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا .

 نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  جسٹس اطہر من اللہ نے سانحہ مری  کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سانحہ کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے .

وکیل درخواست گزار نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران کو عہدوں سے ہٹانا کافی نہیں ، عملی اقدام ہونا چاہئے .

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق تو سارا کام این ڈی ایم اے کا تھا ، یہ تو طے ہے کہ پالیسی میکنگ باڈی کی کبھی میٹنگ نہیں ہوئی ،  آئندہ ایسے سانحے سے بچنے کیلئے  کیا اقدامات کیے جارہے ہیں ؟،  اٹارنی جنرل نے بتایا کہ این ڈی ایم اے مکمل فعال ہے ، وزیر این ڈی ایم اے کمیشن کا اجلاس بلانے کو تیار ہیں .

 فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سانحہ مری پر تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹا دی  اور حکم دیا کہ  جو قانون ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں