سانحہ مری کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ڈی ایم اے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ  نے این ڈی ایم اے قوانین پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔

 نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  جسٹس اطہر من اللہ نے سانحہ مری  کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سانحہ کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ وکیل درخواست گزار نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران کو عہدوں سے ہٹانا کافی نہیں ، عملی اقدام ہونا چاہئے ۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق تو سارا کام این ڈی ایم اے کا تھا ، یہ تو طے ہے کہ پالیسی میکنگ باڈی کی کبھی میٹنگ نہیں ہوئی ،  آئندہ ایسے سانحے سے بچنے کیلئے  کیا اقدامات کیے جارہے ہیں ؟،  اٹارنی جنرل نے بتایا کہ این ڈی ایم اے مکمل فعال ہے ، وزیر این ڈی ایم اے کمیشن کا اجلاس بلانے کو تیار ہیں۔

 فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سانحہ مری پر تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹا دی  اور حکم دیا کہ  جو قانون ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Recent Posts

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

1 min ago

بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے بعد 59 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…

8 mins ago

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

24 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

29 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

43 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

50 mins ago