’’ مجھےکہا گیا ہےکہ عمران کے سرپر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، میں نہیں کر رہا‘‘ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ مجھے آج کہا گیا کہ عمران خان کے سرپر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، میں نہیں کر رہا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے، ہمارے ادارے پالیسیوں کے ساتھ ہیں، مجھےآج کہا گیا ہےکہ عمران کے سرپر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، میں نہیں کر رہا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ میر ی بات سنتے ہیں، میں شاید بطور شیخ رشید ڈلیور نہیں کرسکا، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں ،عمران خان کے ساتھ ہی جاؤں گا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ اپوزیشن 23 مارچ کے بجائے بلاول کے ساتھ پہلے ہی آجائے، عمران خان کی خوش قسمتی ہےکہ ان کو نکھٹو اپوزیشن ملی، انہوں نے سیاسی غلطی کی تو یہی پھنسیں گے، پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ہو رہا،  یہ نواز شریف مائنس فور خاندان ہے، تحریک عدم اعتماد میں ان کے 25  آدمی کم  پڑجائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے ہمیں یقین دلایا ہےکہ ان کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کےمطالبات اتنے آسان نہیں کہ قبول کرلیاجائے، جو پاکستان کی بالادستی قبول کرکے پاکستان آنا چاہتاہے تو آجائے، اگر وہ بات کرنا چاہیں تو ہمارے دروازے بند نہیں ہیں، طالبان اس میں کردار اداکر رہےہیں لیکن وہ ان کی شرائط کم کرانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، جرگے میں لوگ مل رہے ہیں ، لیکن معاہدے کی شکل نہیں آرہی،جرگے گاؤں، دیہات اور قبائل میں ہو رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی کوشش ہےکہ  ٹی ٹی پی اور موجودہ حکومت میں معاملات طے پاجائیں، عمران خان نے ڈرون حملوں کی جیسی مخالفت کی کسی اور نے نہیں کی،ٹی ٹی پی سے ہم معاملات طےکرناچاہتےہیں لیکن پاکستان کےمفاد میں اور آئین و قانون کے تحت، اس میں طالبان کی حمایت حاصل ہے، طالبان نے ٹی ٹی پی سے کہا ہےکہ پاکستان سے اپنے معاملات طےکریں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago