لندن سازش پکڑی گئی:ایک اورآڈیو لیک:نوازشریف اینڈ کمپنی میرے ساتھ بھی ہاتھ کرگئی:چارلس گوتھرائی

لندن(قدرت روزنامہ) رانا شمیم حلف نامہ:ایک اورآڈیو لیک:لندن نوٹری کی 5 آڈیوز کی فرانزک رپورٹ درست قرار ،اطلاعات کے مطابق جسٹس (ر) رانا شمیم کے ’’مشکوک‘‘ اور مبینہ طور پر لیک ہونے والے حلف نامے سے متعلق نوٹری پبلک لندن کے انکشافات رپورٹ کیے گئے تھے تاہم ان انکشافات نے حلف نامے کی ساکھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔
جسٹس (ر) رانا شمیم کے ’’مشکوک‘‘ اور مبینہ طور پر لیک ہونے والے حلف نامے نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف ملی بھگت میں ملوث کر دیا تھا، اب پیش کیے گئے شواہد کا تفصیلی فرانزک تجزیہ جاری کیا جا رہا ہےاس آڈیو کا کا ایک حصہ کنول شوذب ایم این اے کے ٹویٹر پیج پر موجود ہے جس میں لندن سازش کی گندی بوبڑی آسانی سے محسوس کی جاسکتی ہے

آڈیو کے 5 اقتباسات منظر عام پر آچکے ہیں،سب سے پہلے 3 الگ الگ آڈیوز میں نوٹری چارلس گوتھرائی نے تصدیق کی ہے کہ رانا شمیم ماربل آرچ آفس میں موجود تھے،پہلا آڈیو: جج نواز شریف کے دفتر میں موجود تھے۔دوسرا آڈیو: کون سا دفتر تھا، جیسے یہان لندن میں،گوتھرائی نے جواب دیا’’ماربل آرچ‘‘،تیسری آڈیو میں گوتھرائی سے مزید پوچھا گیا :کیا وہ نواز شریف کے دفتر میں تھے؟ جب وہ وہاں دوستانہ ماحول میں تھے؟ گوتھرائی کا جواب تھا’جی بہت‘۔چوتھی آڈیو:’یہ ان کے دوست ہیں،آپ کو میری بات سمجھ آئی، جب نواز شریف وزیراعظم تھے،میں آپ کو پاکستان میں ہیڈ جج بنا دوں گا اس قسم کی بات تھی اور اگر آپ ہیڈ جج رہے ہوں اور 10 سے 15 سال حکمرانی کی ہو ،وہ ایسے دوست تھے‘‘۔
پانچویں آڈیو میں گوتھرائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دستاویزات کا پوری طرح مطالعہ نہیں کیا تھا لیکن وہ جانتے تھے کہ ان میں نواز شریف کے بارے میں کوئی بہت بڑی بات ہے تاہم انہوں نے ان دستاویزات کو سرسری دیکھنے کے بعد ان کی تصدیق کر دی تھی کیوں کہ اس وقت میں بہت مصروف تھا،ان دستاویزات کو مناسب انداز میں دیکھ نہیں سکا،اس بیان حلفی کی تمام کاپیاں میرے فون میں موجود ہیں۔
ان پانچوں اڈیوز کے تجزیے کے بعد فرانزک ماہرین نے تصدیق کی ہے تمام آڈیوز حقیقی ہیں،اس بات کا تعین کرنے کے لیے عدالتی طور پر جانچ پڑتال کی گئی کہ آیا یہ آڈیوز حقیقی، غیر ملاوٹ شدہ اور غیر ترمیم شدہ ہیں،اس حوالے سے ایک فرانزک ماہر جوزف ناغدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو ریکارڈنگ حقیقی، ملاوٹ سے پاک اور غیر ترمیم شدہ ہے، آڈیوز میں کسی چھیڑ چھاڑ یا ترمیم کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

5 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

9 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

17 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

19 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

20 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

25 mins ago