(قدرت روزنامہ)ڈیڈ لاک ختم رابطے بحال، طویل عرصہ بعد آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں رابطہ ہوا ہے .
ذرائع کے مطابق بول نیوز نے ٹیلی فونک رابطے کی تفصیلات حاصل کرلیں .
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو زرداری سے بات کرنے پر سابق صدر آصف زرداری کے معتمد خاص قیوم سومرو نے آمادہ کیا .
قیوم سومرو مسلسل مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں تھے، کئی ملاقاتیں بھی کر چکے تھے .
رابطے کے دوران آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے .
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے بھی کیے .
آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی .
آصف زرداری نے کہاکہ اس کامیابی پر جلد آپ سے دعوت کھاؤں گا .
مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ آپ کا اپنا گھر ہے جب چاہیں تشریف لائیں .
ذرائع کے مطابق دونوں کا الگ الگ کے بجائے مشترکہ لانگ مارچ کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا .
آصف زرداری کا موقف ہےکہ مشترکہ لانگ مارچ سے حکومت کو رخصت کرنے میں آسانی ہوگی .
مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ایسی باتوں کےلیے ملاقات ضروری ہے پی ڈی ایم سے بھی مشاورت کرینگے .
اس دوران مولانا نے معنی خیز جملہ بولا کہ آپ ہم پر کسی نہ کسی انداز میں مہربانیاں کرتے رہتے ہیں .
سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ حکومت گرانے کےلیے آپ کا ساتھ ضروری ہے .
واضح رہےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سے قبل آخری رابطہ زرداری کے نانا بننے پر ہوا تھا .
. .