‘صدارتی نظام ڈکٹیٹر پیدا کرتا ہے، ایسےنظام کی گنجائش نہیں’

(قدرت روزنامہ) احسن اقبال کا کہنا ہےکہ صدارتی نظام ڈکٹیٹرپیداکرتاہے،ایسےنظام کی کوئی گنجائش نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدارتی نظام سے متعلق باتیں ہورہی ہیں ، صدارتی نظام کی وجہ سے ملک کا ایک ٹکڑا ہاتھ سے نکل گیا،ان کو نظر آرہا ہے ان کے لیڈر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئیں لائیو پروگرام میں بتائیں معیشت کس نے بنائی ہے، معیشت آپ نے ٹھیک بنائی یا تباہ کی،مناظرہ کرلیں ۔

احسن اقبال نے کہاکہ یہ کل زرداری کی تعریفیں کرتے تھے آج تنقید کررہےہیں ،یہ کل عمران خان پر بھی تنقید کرتے نظر آئیں گے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان کوتجربہ گاہ نہیں بناسکتے، پاکستان کاہرشہری پارلیمانی نظام کادفاع کریگا،ووٹ کی حرمت کوبحال نہ کیاتوکوئی بھی ہماری مددنہیں کرسکتا،آئین بحال ہو گیا توپاکستان عظیم ملک بن جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ایک ادارہ یافردملک کےمسائل حل نہیں کرسکتا،ہمیں مل کرملکی مسائل حل کرنےہوں گے،وزیراعظم کااپوزیشن سےنہ ملناپارلیمانی طرزعمل نہیں، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرناہوگا۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہم پارلیمانی نظام میں ردوبدل نہیں کرنےدیں گے، پاکستان کوتجربہ گاہ نہیں بناسکتے، پاکستان کاہرشہری پارلیمانی نظام کادفاع کریگا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago