مریم نواز کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کی خبریں، مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتا دی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر مہنگی گاڑی دینے کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مریم نواز نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر مہنگی ترین گاڑی دی۔سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دی جو پنجاب میں رجسٹر مہنگی ترین گاڑی ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان رپورٹس کو مسترد کردیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ جھوٹ سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا ہے، یہ مایوس کن ہے کہ بڑے نام والے اکاؤنٹس میں جعلی خبر کو بغیر تصدیق کے پھیلایا جارہا ہے۔مریم نواز نے جھوٹی خبریں دینے والے پلیٹ فارمز پر برہمی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ جنید صفدر 14 دسمبر کو احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح اگست 2021 میں لندن میں ہوا تھا۔جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوا تھا اور ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔جنید صفدر کی شادی کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ جلد سیاسی میدان میں بھی قدم رکھیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے صاحبزادے کے سیاست میں آنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جنید صفدر بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔

Recent Posts

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

5 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

12 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

23 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

34 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

40 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

51 mins ago