اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان فوج کے 5 افسران سمیت 46 فوجیوں کو نواپاس باجوڑ میں افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں کو رات 12 بجکر 35 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ افغان فوج اور بارڈر پولیس کے جوانوں کو 25 جولائی کو چترال کے ارونڈو سیکٹر میں ان کی درخواست پر پاکستان میں محفوظ راستہ دیا گیا تھا، لازمی کلیئرنس کے بعد افغان فوجی اپنے ہتھیاروں، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوئے
تھے جنہیں رات ہتھیاروں اور سازو سامان کے ہمراہ ان کی درخواست پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضرورت کے وقت پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…