لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب میں اگلے تعلیمی سال کے نصاب میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ، سال 2023ء میں میٹرک اور انٹر امتحانات اسمارٹ نظام کے تحت ہوں گے ۔ ہم نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال میں نصاب کو مختصر کیا جائے گا جس کے لیے اسکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نصاب میں کمی اگلا تعلیم سال مختصر ہونے کی وجہ سے کی جارہی ہے کیوں کہ اگلا تعلیمی سال ستمبر 2022 سے شروع ہو کر 2023 مارچ میں ختم ہو گا ، نصاب مختصر کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کی جائے گی ۔
ادھر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے دوارن لاہور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 31 جنوری تک نصف حاضری ہو گی ، لاہور کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 50 فیصد حاضری کی پابندی ہو گی ، ساتویں سے 12ویں جماعت تک کلاسیں شیڈول کے مطابق ہوں گی ، اس دوران تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ۔قبل ازیں این سی او سی نے کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ، 12 سال سے کم عمر 3 دن 50 فیصد آئیں گے اور 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہو گی تاہم 12 سال کے زائد عمر کی طلبا کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ۔
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…