سانحہ مری میں لوگوں کی دنیا اجڑگئی،15 لوگوں کو معطل کرنا مذاق ہے

لاہور (قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں لوگوں کی دنیا اجڑگئی، 15 لوگوں کو معطل کرنا مذاق ہے،سانحہ مری کے اصل ذمہ داروں کے تعین تک خاموش نہیں رہیں گے، عمران خان اور عثمان بزدار ہم نے اللہ کو بھی حساب دینا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال ہوا تو میں اس بچی کے گھر گیا، اس بچی کی آنکھوں میں آنسو تھے، تو اس نے کہا کہ میں نے ہاتھ جوڑے میرے باپ کو نہ مارو، چھوڑ دو، مری گیا تو وہاں بھی سارا منظر سامنے آگیا، سیاست نہیں کروں گا، انسانیت کا معاملہ ہے، ٹرین میں 70لوگ حادثے میں جل گئے ۔
شیخ رشید کو کاروائی کرنے کی توفیق نہ ہوئی، کہ ذمہ دران کو کٹہرے میں لے کر آتے۔

یہ عثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ اس طرح وصول کررہے تھے کہ جیسے کوئی بہت بڑا تیر مارا ہے، جب بچیاں پکار رہی تھیں کہ ہمیں سردی لگ رہی ہے برف میں ہمارے لیے رستہ بناؤ، تو یہ وسی اکرم پلس ،سانحہ مری کے وقت عثمان بزادار تنظیمی اجلاس میں تھے، عمران خان وہ ہیلی کاپٹر کہاں تھا تو روز آپ کو بنی گالہ کا سفر کرواتا ہے، انسانوں کی زندگی میں حادثے ہوتے ہیں، میں یہ بات اسمبلی میں کرنی تھی، لیکن ایک باپ کی حیثیت سے بات کروں گا، میری درخواست پر عمل نہ کیا گیا۔

پنجاب کی عوام کو کہنا چاہتاہوں کہپنجاب کی عوام کو کہنا چاہتا ہوں کہ کیا حکومت 15لوگوں کو معطل کرکے مذاق کررہی ہے جن کی دنیا کی اجڑ گئی، بچے چلے گئے، عثمان بزدار صاحب آپ 15 لوگ تو کیا 15لاکھ بھی معطل کردیں مسلم لیگ ن تب تک چین تک نہیں بیٹھے گی جب تک اصل سانحہ مری کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوجاتا، اسپیکر سے کہا ہے کہ کمیٹی بنائی جائے، 5جنوری کو محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی تھی، لیکن اربوں کی مشینری کھڑی رہی، سنو موٹرسائیکل تھے، شہبازشریف نے ایس اوپیز بنائے ہوئے تھے، جب ایک لاکھ گاڑی چلی گئی تو ان کو ہوش آئی، عمران خان اور عثمان بزدار سن لیں، اس پر مٹی ڈالنے نہیں دیں گے۔
اس حکومت نے چینی کیلئے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کردیا، کسان کھاد کیلئے رو رہے ہیں، نیازی صاحب بتاتے ہیں کہ ڈی اے پی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے بتاتا ہوں پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک ہے، پاکستان ایٹمی قوت ہے لیکن اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

6 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

13 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

23 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

29 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

39 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

1 hour ago