وزیراعظم عمران خان لاہور قلندرز کے پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے خواہاں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم آفس سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی جیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا یہ تبصرہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سے ملاقات کے دوران سامنے آیا جہاں انہوں نے کہا کہ فرنچائز کا نوجوان کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مقرر کرنے کا فیصلہ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
ملاقات کے دوران نئے تعینات ہونے والے کپتان اور ڈائریکٹر آپریشنز عاقب جاوید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ میچوں کا رخ بدلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلندرز نے پی ایس ایل فرنچائزز میں اپنے لیے ایک منفرد مقام بنایا ہے، گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ قلندروں کی ایک خاصیت ہے۔

وزیراعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران نوجوان فاسٹ بولر کی کارکردگی کو بھی سراہا جو کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی جیت کی ایک بڑی وجہ تھی، عمران خان نے شاہین آفریدی سے کہا کہ وہ کرکٹ میں اپنی شناخت بناتے رہیں۔ دریں اثناء فرنچائز کے سی ای او نے وزیراعظم کو لاہور قلندرز کے کرکٹ کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور فرنچائز کی جانب سے کامیاب جوان سپورٹس پروگرام میں ہونے والی پیش رفت کا بھی اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے لاہور قلندرز اور کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا۔

Recent Posts

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

11 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

24 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

30 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

38 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

45 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

51 mins ago