قومی اسمبلی اجلاس میں احسن اقبال اور حماد اظہر میں گرما گرمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر میں گرما گرمی ہوگئی ‘ لیگی رہنماء نے مناظرے کا چیلنج دیا تو وفاقی وزیر نے ایوان میں ہی اسکور برابر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسن اقبال اور حماد اظہر نے ایک دوسرے پر لفطی گولہ باری کردی ، جہاں پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء نے وفاقی وزیر برائے توانائی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہر ناکام وزیر کا لیکچر نہ سنایا جائے ، جو گیس نہیں دے سکا وہ اب اقتصادیات پر تقریر کرتا ہے ، موجودہ حکومت نے معیشت برباد کر دی ، اس حوالے سے ٹی وی پر مناظرہ کر لیں ۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حماد اظہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ٹی وی چیلنج کیا گیا ہے ، اس پر کیا آپ جواب دیں گے؟ اسپیکر سے اس سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں ٹی وی کیا اس ایوان میں ہی ان کو ان کے چیلنج کا جواب دوں گا ، ان کے پاس معیشت کے حوالے سے کرنے کے لئے کوئی بات نہیں تھی ، اسی وجہ سے ہمیں ساتویں جماعت کے مطالعے پاکستان کا لیکچر دے رہے تھے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کراچی میں گیس کی قلت پر ایم کیو ایم اراکین کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں ، سب سے زیادہ تیزی سے سندھ میں گیس کم ہورہی ہے اور سندھ چند سالوں میں گیس برآمد سے گیس درآمد کرنے والا صوبہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس انڈسٹری سے کراچی کو موسم سرما میں دی جاتی تھی ، انڈسٹری کی طرف سے گیس کاٹنے پر حکم امتناع لے لیا گیا ، حکمِ امتناع ختم ہو جائے تو کراچی میں گیس سپلائی بہتر ہو جائے گی ، اس لیے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست ہے حکمِ امتناع ختم کرے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago