تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، پاکستان پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی . فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ کرلیے ہیں، رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائینہ کیا جائے گا . دستاویز کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا . دوسری طرف پنجاب حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن کے دوران مزید 210 کنال زمین واگزار کروا لی . اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروا جا چکی ہے . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آج لاہور کیبدنام زمانہ قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن میں 26 کروڑ روپے مالیت کی مزید 210 کنال زمین واگزار کروائی گئی . اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ?پچھلے ادوار میں سرکاری اور سیاسی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروائے جاتے تھے ہم اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی 155,000 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سیواگزار کروا چکے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صرف ایک شق پر عملدرآمد نہ کرنے سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے . تاہم اب پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے، ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز ز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں