پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہو گا،مشکوک سرمایہ کار سے متعلق تفتیش کی جائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صرف ایک شق پر عملدرآمد نہ کرنے سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔تاہم اب پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے، ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز ز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، پاکستان پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ کرلیے ہیں، رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائینہ کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن کے دوران مزید 210 کنال زمین واگزار کروا لی۔ اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروا جا چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آج لاہور کیبدنام زمانہ قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن میں 26 کروڑ روپے مالیت کی مزید 210 کنال زمین واگزار کروائی گئی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ?پچھلے ادوار میں سرکاری اور سیاسی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروائے جاتے تھے ہم اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی 155,000 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سیواگزار کروا چکے ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago