شاہ محمود قریشی کا جہانگیرترین کے جہاز کی لینڈنگ سے متعلق سوال پر جواب

اوکاڑہ (قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ’پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء جہانگیرترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہوگی؟‘ کے جواب میں کہا کہ دھند کا موسم ہے جہاز کے بجائے گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ہے، جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا جمہوری حق حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صوبائی وزیرسید صمصام بخاری کی رہائش گاہ جاکر ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ہم کراچی کی طرف مارچ کرینگے، پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں،ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے نہیں مہنگائی سے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ایک سوال’’ جہانگیر ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہوگی؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ دھند کا موسم ہے جہاز کے بجائے گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ہے، جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا جمہوری حق حاصل ہے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن موجودہ حکومت کیلئے چیلنج نہیں، ہمیں ان سے کوئی گھبراہٹ نہیں ، ہم اپوزیشن سے سیاسی انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارا چیلنج مہنگائی ہے، ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا چوتھا سال خوشحال پاکستان کا سال ہوگا، موجودہ حکومت نے پہلی بار خارجہ پالیسی کو نئی سمت دی ہے، خارجہ پالیسی کو جیو پولیٹیکل سے جیو اکنامکس بنیادوں پر استوار کیا گیا ہے، عدالتوں کی کارروائی پر اثر اندازہونے کی کوششوں کے حوالے سے ہمیں ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

13 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

19 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

27 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

34 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

40 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

48 mins ago