بریڈ ہوج کا حسنین پر طنز کرنے والے ہینرکس پر پابندی لگانے کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوج نے محمد حسنین پر طنز کرنے والے موئسز ہینرکس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا .

بگ بیش لیگ میچ میں پاکستانی پیسر کے جارحانہ باؤنسر پر آسٹریلوی بیٹر نے چکنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا ’’اچھی تھرو کی ہے‘‘، بعد ازاں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا ، اس واقعے پر ردعمل میں 47 سالہ بریڈ ہوج نے کہا کہ موئسز ہینریکس نے فیلڈ میں جو رویہ اختیار کیا ان پر پابندی لگنی چاہیے .

انہوں نے کھیل کی روح کے منافی کام کیا . سوشل میڈیا پر آسٹریلوی بیٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑی کی جانب اس بدتمیزی پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے البتہ یہ ضرور کہا کہ محمد حسنین کے لاہور میں ہونے والے بائیومکینکس ٹیسٹ کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے .

. .

متعلقہ خبریں