نسلہ ٹاور، ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی احکامات نے پولیس کو چکرا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) نسلہ ٹاور کیس کے معاملے پر ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی احکامات نے پولیس کو چکرا دیا، مقدمے میں اینٹی کرپشن کی دفعات شامل کردیں تاہم عدالت میں وضاحت دینے میں ناکام ہوگئی . جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت مین نسلہ ٹاور کیس میں فیروزآباد پولیس نے گرفتار سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی وسیم شیخ پیش کیا .


عدالت نے مقدمے میں اینٹی کرپشن کی دفعات کے باعث ملزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا .

اینٹی کرپشن عدالت کی جج کی رخصت کے باعث ملزمان کو لنک عدالت میں پیش کیا گیا . لنک عدالت ڈسٹرکٹ جج جنوبی نے ملزمان کا ریمانڈ دینے سے انکار کردیا . عدلت نے ریمارکس دیئے پولیس کو اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں ہے .

پولیس نے اینٹی کرپشن کے دفعات کے تحت مقدمہ کیسے درج کیا پولیس وضاحت دینے میں ناکام رہی . بعد ازاں پولیس ملزموں وسیم شیخ اور نوید بشیر کو واپس تھانے لے گئی . تفتیشی افسر نے بتایا کہ کل ملزموں کو دوبارہ لنک جج ڈسٹرکٹ جج ساوتھ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا . ڈسٹرک پبلک پراسیکیوٹر ساوتھ اینٹی کرپشن کی دفعات لگانے پر عدالت میں وضاحت دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں