سردی کی شدت کم کرنے کیلئے جلائی گئی لکڑی کے دھویں سے دو افراد جاں بحق

شکرگڑھ(قدرت روزنامہ)سردی کی شدت کم کرنے کے لئے جلائی گئی لکڑی کے دھویں سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،نواحی گائوں پنڈی ماناں کے ریاض کے گھر رات کے وقت سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے لکڑی کی آگ جلائی گئی جس کے دھویں سے ریاض اور اسکی چھ سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ ماں بیٹی سمیت چار افراد بے ہوش گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا .

.

.

متعلقہ خبریں