نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کیساتھ بنائی مکمل ویڈیو شیئر کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ بنائی گئی مکمل ویڈیو شیئر کردی۔نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کا تنازع ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کررہا ہے، پی پی رہنما نے جہاں میزبان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے تو وہیں نادیہ خان خود کو بےقصور ثابت کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔
اب نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی وہ مکمل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں انیسہ فاروقی سے اُن کے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نادیہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب ٹائٹلز کے ساتھ مکمل ویڈیو ہے جس میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی ہے۔‘اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا آپ پوری ویڈیو میں ایک بھی غیراخلاقی یا نامناسب لفظ تلاش کر سکتے ہیں؟‘
اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے موقع پر نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ رکن سندھ اسمبلی کی والدہ سے ٹرولنگ کرنے کے انداز میں سوالات کر رہی تھیں۔نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتے ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے اپنی بیٹی شرمیلا فاروقی کا نام لیا تھا۔
شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اس سوالات و جوابات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد نادیہ خان پر تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کی جانب سے والدہ انیسہ فاروقی کی ٹرولنگ کرنے پر سائبر کرائم کے دفتر میں شکایت درج کروا دی۔

Recent Posts

صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…

13 mins ago

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

1 hour ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

2 hours ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

2 hours ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

2 hours ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

8 hours ago