وزیراعلیٰ بلوچستان کا ریکوڈک پر تاریخی معاہدہ کرنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کرنے جارہے ہیں، معاہدے میں صوبے کو پانچ فیصد رائلٹی، ساڑھے چھ فیصد سی ایس آر اور ابتدائی تین سالوں میں ریکوڈ ک کے علاقے کی بہتری کے لئے کمپنی 30سے 40ارب روپے خرچ کرے گی . جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس کے بعد گوادر میں میڈ یاسے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک کے کیس میں صوبے کے سا ت ارب روپے اور وقت خرچ ہوا ہے ریکوڈ ک معاہد ہ تا ریخ کے بہترین معاہدوں میں سے ایک ہوگا جس سے بلو چستان کو اتنا حصہ ملے گا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا، ان کیمرہ بریفنگ کا مقصد چیزوں کو کسی سے چھپانا نہیں اور فیصلے اسلام آباد کے بجائے بلو چستان میں کرنا تھا ،وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل جا وید قمر باجوہ نے ریکوڈ ک کے معاملے پر بہت سا تھ دیا ہے، یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ بلو چستان کو اتنا حصہ ملتا پہلے صوبے کو صرف دو فیصدرائلٹی اور پچیس فیصد سر مایہ کا ری کر نی پڑتی تھی، اب بلو چستان کو پانچ فیصد رائلٹی سا ڑھے چھ فیصد سی ایس آر کی مد میں ملیں گے، پہلے تین سالوں میں علا قے کی تر قی کے لئے تیس سے چا لیس ارب روپے خر چ ہوں گے .

ریکوڈک کے حوالے سے 27جنوری کو اجلا س ہے، ریکوڈک میں سر ما یہ کاری کر نے والی ایک کمپنی چلی گئی ہے جس پر وفا قی حکومت کو تجویز دی ہے وہ دوسری کمپنی کاحصہ خریدے اور وہ حصہ بلو چستان کو دے دیا جائے تاکہ اس پیسوں کو بلو چستان کی بہتری کے لئے خرچ کیا جا سکے . وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہما ری ذمہ داری ہے ہم بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے سا تھ سا تھ بلوچستان کو آگے لے کر چلیں . وزیر اعظم پاکستان عمران جس طرح بلو چستان کے لئے تر جیحی بنیا دوں پر بلو چستان کے لئے پرجیکٹس دینے کے سا تھ سا تھ مسائل کو حل کر نے کے لئے کر دار ادا کررہے ہیں ہم انکے مشکور ہیں .

. .

متعلقہ خبریں